2 اپریل 2014 - 08:51
یوکرین کی سرحد سے روسی فوج کی واپسی

روس نے یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔: روس نے یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔ فوج واپس بلانے کا فیصلہ پیرس میں امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرائن کے سرحدی علاقے سے سینکڑوں کی تعداد میں روسی فوجی ٹرکوں پر سوار ہو کر واپس جا رہے تھے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی صدر وی لادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر کو فون کرکے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اگر روس نے اپنی فوج ہٹانا شروع کر دی ہے تو یہ خوش آئند اقدام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۵۲

لیبلز